English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان:عمران خان کی 16 رکنی کابینہ کی حلف برداری

share with us

اسلام آباد:20؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)پاکستان کی وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوئی۔اس تقریب میں صدر پاکستان ممنون حسین نے 16رکنی کابینہ کو حلف دلوایا۔تقریب میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سمیت حکمراں جماعت تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان نے 16 وزرا اور پانچ مشیروں پر مشتمل 21 رکنی وفاقی کابینہ کو منظوری دے دی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا نام وزیر برائے اطلاعات و نشریات کے طور پر منظور کیا گیا ہے۔ فواد نے 20 رکنی کابینہ کے ناموں کا اعلان ٹوئٹر پر کیا تھا۔ منظور کردہ کابینہ کے مطابق شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ کا قلمدان سنھالیں گے ۔خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو وزیر دفاع کا قلمدان دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے نورالحق قادری کو مذہبی امور کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ مالیاتی امور کے ماہر اسد عمر کو وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔ ماضی میں پاکستان کےاسٹریٹجک اسٹڈیز سنٹر کے ڈائریکٹر جنرل کے فرائض انجام دینے والی ڈاکٹر شیرین مزاری کو انسانی حقوق کا اہم قلمدان دیا گیا ہے۔         وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں کو بھی شامل کیا ہے اور ان کو چھ اہم وزارتیں سونپی گئیں ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو وزارت قانون اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو وزیر برائے بین صوبائی رابطہ بنایا گیا ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن اسمبلی زبیدہ جلال کو دفاعی پیداوار کی وزارت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ق کے چوہدری طارق بشیر چیمہ کو ریاستی و سرحدی امور کا وزیر بیایا گیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا