English   /   Kannada   /   Nawayathi

اوزل سے متعلق معاملے میں غلطیاں ہوئیں، رائن ہارڈ گرِنڈل

share with us

برلن:19؍اگست2018(ٖفکروخبر/ذرائع)جرمن فٹ بال فیڈریشن DFB کے سربراہ رائن ہارڈ گرِنڈل نے کہا ہے کہ جرمنی کی قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کھلاڑی میسوت اوزل کے معاملے میں کچھ غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔ تاہم انہوں نے اوزل کی طرف سے لگائے گئے نسل پرستی کے الزامات کو ایک مرتبہ پھر مسترد کر دیا۔ اتوار کے روز جرمن اخبار ’بِلڈ ام زونٹاگ‘ سے بات چیت میں انہوں نے اعتراف کیا کہ زبانی سطح پر نسل پرستانہ حملوں کے تناظر میں انہیں میسوت اوزل کو زیادہ تحفظ دینا چاہیے تھا۔ ترک نژاد جرمن شہری اور سٹار فٹ بالر میسوت اوزل نے گزشتہ ماہ جرمنی کی قومی فٹ بال ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا