English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقتصادی بحران میں ترکی کی مدد کی جائے :جرمنی رہنما

share with us

برلن:19؍اگست2018(ٖفکروخبر/ذرائع)جرمنی کی دوسری سب سے بڑی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی SPD کی سربراہ آندریا ناہلس نے کہا ہے کہ موجودہ اقتصادی بحران کے تناظر میں برلن حکومت کو ترکی کی مدد پر غور کرنا چاہیے۔ جرمنی کے فُنکے میڈیا گروپ سے بات چیت میں ناہلس نے کہا کہ اس بات پر غور کی ضرورت ہے کہ صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ سیاسی کشیدگی کی موجودگی میں ترکی کی کہاں کہاں مدد کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ ناہلس کا کہنا تھا کہ ترکی کا اقتصادی طور پر مستحکم رہنا سب کے مفاد میں ہے۔ رواں برس اب تک ترک کرنسی لیرا کی قدر میں قریب 35 فیصد کمی ہو چکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا