English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کا شام میں قیام امن کیلئے 23کروڑ ڈالر کے فنڈ واپس لینے کا فیصلہ 

share with us

واشنگٹن:19؍اگست2018(ٖفکروخبر/ذرائع) امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شام میں قیام امن کیلئے مختص23 کروڑ امریکی ڈالر کے فنڈ کو واپس لیا جا رہا ہے جس کو اب دوسرے خارجہ امور پر خرچ کیا جائیگا۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیتھر ناورٹ نے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ساتھی ملکوں اور پارٹرنز سے زیادہ دفاعی فنڈ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کا مذکورہ فیصلہ امریکی صدر کے اس مطالبے سے تعلق رکھتا ہے تاہم امریکا شام کے امور کے حوالے سے اپنے تزویراتی وعدوں کو پورا کرتا رہیگا اور اس فیصلے سے شام میں انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کی فراہمی کے حوالے سے ا مریکی اقدامات پر کو ئی اثر نہیں پڑے گا۔امریکا شام میں داعش کے خاتمے تک کا م کرتا رہیگا
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا