English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمران خان کے ساتھ مل کر لڑکیوں کی تعلیم پر کام کرنا چاہتی ہوں،ملالہ

share with us

لندن:19؍اگست2018(ٖفکروخبر/ذرائع)طالبان کے قاتلانہ حملے میں زندہ بچ جانے والی اور دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے نئے وزیرِاعظم عمران خان کے ساتھ مل کر ملک میں تعلیم نسواں کو فروغ دینا چاہتی ہیں۔ ملالہ نے یہ بات گزشتہ روز سوشل میڈیا کی سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے کہی۔اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے ملک میں بچوں اور خواتین کی تعلیم میں بہتری لانے اور سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کے اعلان سے بہت خوش ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا