English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمبوڈیا کے پارلیمانی انتخابات ،حکمران جماعت فاتح

share with us

انسانی حقوق کی تنظیموں نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج مسترد کردیئے
سپریم کورٹ نے مین اپوزیشن پارٹی کو گزشتہ سال معطل کرکے 118ارکان کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی تھی

کمبوڈیا:16؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)کمبوڈیا کے پارلیمانی انتخابات حکمران جماعت نے جیت لیے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج مسترد کردیئے۔کمبوڈیا کی الیکشن کمیشن نے جولائی میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے تحت حکمران جماعت سی پی پی نے تمام 125نشستیں جیت لیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سی پی پی نے 69 لاکھ ووٹوں میں سے 48 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے الیکشن کے نتائج مسترد کردیے، ان کا کہنا ہے کہ الیکشن آزادانہ تھے نہ ہی شفاف۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق کمبوڈیا کی سپریم کورٹ نے مین اپوزیشن پارٹی کو گزشتہ سال معطل کرکے اس کے 118 ارکان کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی تھی ، پارٹی کے سربراہ بھی گزشتہ سال سے قید میں ہیں۔انتخابات سے قبل این جی اوز، انسانی حقوق کی تنظیموں اورمیڈیا کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن بھی کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا