English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپانی بادشاہ کا دوسری عالمی جنگ میں شرکت پر شدید پچھتاوے کا اظہار

share with us

ٹوکیو:15؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)جاپان میں دوسری عالمی جنگ میں شکست کی تہترویں برسی منائی گئی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی بادشاہ اکیہیٹو نے جنگ میں جاپانی شمولیت پر شدید رنج اور پچھتاوے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کی تباہ کاریوں کا احساس کرتے ہوئے امید ہے کہ اس کا اعادہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے جاپانیوں کو یاد کرتے ہوئے عالمی امن کی خواہش کا اظہار کیا۔ دوسری جانب قدامت پسند جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کی طرف سے ایک رکن پارلیمنٹ نے دوسری عالمی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے لاکھوں جاپانیوں کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا