English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایکواڈور : سڑک حادثے میں دو درجن افراد ہلاک 19 زخمی

share with us

ایکواڈور:15؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی امریکہ کے ایکواڈور  میں ایک سڑک حادثے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ایک تیز رفتار بس اور ٹرک کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد مختلف ممالک کے شہری بتائے جارہے ہیں۔ ان میں سے اکثر کولمبیا کے شہری ہیں جبکہ کچھ وینزویلا اور کچھ ایکواڈور کے بتائے جارہے ہیں۔ انتظامیہ نے ان ملکوں کے سفارت خانوں کو ہلاکت کی اطلاع دے دی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ تین دن میں ملک کا دوسرا بڑا حادثہ ہے۔اس سے قبل اسی نوعیت کا ایک حادثہ اتوار کو پیش آیا جب بارسلونا ایس سی فٹبال کلب کے حمایتوں کو لے جارہی ایک بس حادثے کا شکار بنی۔ اس حادثے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 96 فیصد واقعات میں یہ حادثے انسانی غلطی کی وجہ سے پیش آتی ہے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا