English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کو غیر مستحکم کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں‘جرمنی 

share with us

انقرہ اپنے مرکزی بینک کی خود مختاری کو یقینی بنائے‘بیان 

برلن:14؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے مرکزی بینک کی خود مختاری کو یقینی بنائے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں ترک کرنسی ’’لیرا ‘‘کی قدر میں زبردست کمی کے تناظر میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل کا کہنا تھا کہ ترکی کو غیرمستحکم کرنے میں کسی کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔جرمنی اقتصادی طور پر ترقی کرتا ہوا ترکی دیکھنا چاہتا ہے۔ میرکل نے کہا کہ اس سلسلے میں انقرہ حکومت کو اقدامات کرنا چاہییں۔ دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا کہنا تھا کہ ترکی کو جرمنی اور امریکا کیساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا