English   /   Kannada   /   Nawayathi

صلاح الدین سدی باپا نے پیرس سے اعلی ڈگری حاصل کر قوم و ملت کا نام کیا روشن

share with us

بھٹکل :13/اگست2018 (فکروخبرنیوز) بھٹکل کے ہونہار فرزند صلاح الدین ابن ایوب سدی باپا نے پیرس سے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کرتے ہوئے قوم کا سر فخر سے اونچا کر دیا ہے ، ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری رہ چکے مرحوم ظفر علی معلم کے نواسے صلاح الدین سدی باپا نے ابتدائی تعلیم انڈین اسکول مسقط سے حاصل کی تھی جہاں ایس ایس ایل سی اور پی یو سی میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقہ  کے مشہور و معروف تعلیمی ادارہ بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سے الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکشن میں ڈگری حاصل کی،یہاں سے دو سال انہوں نے مسقط میں  اکاونٹ مینیجر کے طور پر اپنی خدمات انجام دی ،وہاں سے پھر ایم بی اے کے لئے وہ فرانس  کی دارلحکومت پیرس پہونچے جہاں انہوں نے اپنی محنت و لگن کے ساتھ شہر پیرس سے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کرتے ہوئے قوم و ملت کا نام روشن کردیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا