English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب پر میزائل حملہ، :ایک جاں بحق ،11 زخمی

share with us

ریاض :12؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب پر ایک بار پھر یمن سے میزائل فائر کیا گیا جسے راستے میں ہی تباہ کردیا گیا۔ میزائل حوثی باغیوں نے داغا جسے یمن کی حدود میں ہی مار گرایا گیا تاہم اس کے نتیجے میں ایک یمنی شخص جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حوثی باغیوں نے یمنی صوبے عمران سے سعودی عرب کے جنوبی شہر جزان پر بیلسٹک میزائل داغا ۔ میزائل چلتے ہی دفاعی نظام متحرک ہوگیا جس نے رہائشی علاقے کے اوپر حوثیوں کا میزائل تباہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف برسر پیکار سعودی اتحاد کے مطابق میزائل بدھ کے روز داغا گیا تھا۔ 2015 سے اب تک حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر 165 میزائل داغے ہیں ۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا