English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلمانوں کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ، ہمیں ابھی بھی سپریم کورٹ پر پورا بھروسہ کرنا چاہیے 

share with us

ملک کی موجودہ صورتحال میں نوجوانوں کی ذمہ داریوں کے عنوان پر منعقدہ تقریب میں مشہور ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی کا خطاب 

بھٹکل 11؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر مشہور ایڈوکیٹ جناب ظفریاب جیلانی کی بھٹکل آمد کے موقع پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے ایک خصوصی نشست تنظیم ہال میں کل رات تقریباً ساڑھے دس بجے منعقد کی گئی جس میں موصوف نے ملک کی موجودہ صورتحال میں نوجوانوں کی ذمہ داریوں پر ایک خصوصی خطاب کیا ۔ انہوں نے مسلمانوں کو صبروضبط سے کام لینے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہورہا ہے اس میں صوبائی حکومتیں ان کے ساتھ ملی ہوئی ہیں اور اسی وجہ سے کارروائیاں بھی نہیں ہورہی ہے۔ وہ چاہتے ہی یہی ہیں کہ کسی واقعہ کے پس منظر میں مسلمان مشتعل ہوجائیں اور وہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوں ۔ انہوں مزید کہا کہ ہم اگر چاہیں کہ انہیں کوئی موقع نہ ملے تو ہمیں صبر وضبط سے کام لینا پڑے گا۔ مسلمانو ں نے اب تک جو صبر کیا ہے وہ لائقِ مبارکباد ہیں۔جناب ظفر صاحب نے آئندہ سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر تین سے چار ریاستوں سے مشترکہ طور پر سیکولر جماعتیں انتخابات لڑیں تو موجودہ حکمراں پارٹی کا اقتدار میں دوبارہ آنا مشکل ہے۔ انہوں نے بابری مسجد کے مقدمہ پر بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اٹھانوے سے ننانوے فیصد اس بات کے ثبوت مسلمانوں کے پاس ہیں کہ یہ مسجد تھی ، اور ان کے پاس کوئی ایسا ایک ثبوت بھی نہیں ہے جس سے وہ ثابت کرسکیں کہ وہاں مندر توڑ کر مسجد بنائی گئی ہو۔ انہوں نے مسلمانوں سے دوبارہ سہ بارہ اس خیال کا اظہار کیا کہ مسلمانوں کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہیں۔ کئی سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ آج بھی ہمیں ہائی کورٹ وسپریم کورٹ پر بھروسہ کرنا چاہیے ، ایسی بات ہرگز نہیں ہے حکمراں پارٹی دستور میں دئیے گئے ہمارے بنیاد حقوق میں کچھ ترمیم کرسکیں۔ انہوں نے ملک کے موجودہ حالات پر بھی کئی ایک اپنی مفید آراء سے نوازیں۔ حاضرین نے سوالات بھی کیے جن کا انہوں نے تشفی بخش جوابات دئیے۔ دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا