English   /   Kannada   /   Nawayathi

نفسیاتی مریض حاجی نے باب کعبہ پر چھلانگ لگا دی،پولیس نے گرفتارکرلیا

share with us

مکہ مکرمہ۔:11؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)مکہ مکرمہ کی پولیس نے بتایا ہے کہ حج کے لیے آئے ایک شخص نے زائرین کے ھجوم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چھلانگ لگا کر باب کعبہ پر چڑھ دوڑا، تاہم پولیس نے اسے وہاں سے اتار لیا اور اس کے خلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کا کہناتھا کہ باب کعبہ پر چڑھنے والا شخص نفسیاتی مریض ہے۔اس کے باب کعبہ پر چھلانگ لگانے کے واقعے کی ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ صحن مطاف میں زائرین کے غیرمعمولی ھجوم کے باعث رات بارہ بجے ایک شخص نے مطاف کی ممنوعہ حدود سے آگے بڑھ کر باب کعبہ پر چھلانگ لگائی۔ تاہم موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے نیچے اتار لیا۔ پولیس سے بات کرتے ہوئے اس شخص نے باب کعبہ پر چھلانگ لگانے پر معذرت کی اور کہا کہ وہ نفسیاتی عوارض کا شکار ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا