English   /   Kannada   /   Nawayathi

جناب ایس ایم یحیےٰ میرے سیاسی گرو ہیں : ڈاکٹر جی پرمیشورا

share with us

بھٹکل 11؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) رابطہ تعلیمی ایوارڈ میں شرکت کے لیے آئے کرناٹکا کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر جی پرمیشورا نے اپنے سیاسی کیرئیرکی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سیاست میں لانے میں اسی شہر سے تعلق رکھنے والے جناب ایس ایم یحیےٰ صاحب کا بڑا ہاتھ ہے اس لیے میں انہیں سیاسی گرو تسلیم کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں جب تعلیم حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا سے لوٹا تو میری ملاقات جناب ایس ایم یحیےٰ صاحب سے ہوئی اور انہوں نے مجھے سیاست میں آنے کی دعوت دی جس پر میں ہنس پڑا۔ جس پر انہوں نے کہا کہ میں مذاق نہیں کررہا ہوں۔ اس کے دیڑھ سال بعد وہ میرا نام کانگریسی کارکن کے طور پر رجسٹر کرنے میں کامیاب ہوگئے ، اس کے بعد وہ مجھے دہلی لے گئے جہاں انہوں نے میری ملاقات محسنہ قدوائی سے کی جنہیں میں سیاسی ماں کہتا ہوں ، اس کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی سے میری ملاقات کرائی اور اس طرح میرے سیاسی کیرئیر کا آغاز ہوا۔ اس سیاست میں آنے میں سب سے بڑا ہاتھ ایس ایم یحیےٰ صاحب ہے ، میں زندگی کے آخری سانس تک ان کا احسان مند رہوں گا ، اسی لیے میں انہیں سیاسی گرو مانتا ہوں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا