English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کے اندرونی امور میں مداخلت مسترد کرتے ہیں، مصرکی حمایت

share with us

سعودی عرب اورکینیڈا کے درمیان تازہ سفارتی محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں،مصری وزارت خارجہ 

قاہرہ :08؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)کینیڈا کی جانب سے سعودی عرب کے اندرونی امور میں کھلی مداخلت پرعرب اور مسلمان ممالک نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصر، سوڈان، کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین اور پاکستان میں علماء کونسل کی جانب سے کینیڈا کی سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت مسترد کر دی ہے۔مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب میں کینیڈا کی مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اورکینیڈا کے درمیان تازہ سفارتی محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں۔ مصر اس کشیدگی کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ مصری حکومت نے کینیڈا پر زور دیا کہ وہ سعودی عرب کے اندورنی معاملات میں مداخلت بند کرے اور سعودی عرب کی خود مختاری اورسالمیت کا احترام کرے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا