English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی ممالک شہریت دینے میں احتیاط سے کام لیں‘یورپی کمیشن

share with us

برسلز:07؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)یورپی کمیشن نے غیر ملکیوں کو یورپی شہریت دینے کے عمل میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔منگل کو کمشنر برائے برائے انصاف یورپی یونین ویرا ڑورووا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران قبرص،مالٹا اور یونان جیسے متعدد یورپی ممالک نے سرمایہ کاری کے بدلے بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کو طویل المدتی رہائشی ویزے یا شہریت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو مجرموں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ، بدعنوانی کا مرکز یا ناجائز رقوم کی کوئی ذخیرہ گاہ نہیں بننے دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس موسم خزاں میں اس تناظر میں نئے ضوابط متعارف کرائے جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا