English   /   Kannada   /   Nawayathi

وینزویلا کے صدر نیکولس میدورو پر حملے کی سازش میں ملوث چھ افراد گرفتار

share with us

یہ بائیں بازو کے رہنماء پرایک حملہ تھا،ملزمان ہمارے پاس ہیں،وزیراطلاعات روڈریگزکی گفتگو 

کراکس:06؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)وینزویلا کے وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز صدر نیکولس میدورو پر بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کی مدد سے قاتلانہ حملے میں ملوث 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ نیسٹور ریفیرول کا کہنا تھا کہ صدر پرحملے کی سازش میں ملوث چھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور اب وہ ہمارے پاس ہیں۔ وینزویلا کے وزیر اطلاعات جورج روڈریگز نے بھی کہا کہ یہ بائیں بازو کے رہنما پرایک حملہ تھا۔خیال رہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مدورو ایک ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے ۔ یہ واقعہ ہفتے کے دن اس وقت رونما ہوا، جب وہ دارالحکومت کراکس میں ایک فوجی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جو سرکاری ٹیلی وڑن پر براہ راست نشر کی جا رہی تھی۔ڈرون حملے سے ہونے والے دھماکے کے بعد پریڈ گراؤنڈ میں موجود فوجیوں میں بھی خوف پھیل گیا اور وہ بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ اس تقریب میں وینزویلا کی اعلیٰ قیادت سمیت ملک کے سترہ ہزار فوجی بھی شریک تھے۔ اس واقعے میں سات فوجی زخمی ہوئے۔مادورو نے اس مبینہ حملے کا الزام انتہائی دائیں بازو کے گروہوں اور کولمبیا کے صدر خوان مانوئل سانتوس پر عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دراصل یہ انہیں ہلاک کرنے کی ایک کوشش تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا