English   /   Kannada   /   Nawayathi

زمبابوے میں بعد از الیکشن پْر تشدد کارروائیاں، برطانیہ کو تحفظات

share with us

زمبابوے کی تمام جماعتیں امن قائم رکھنے کے لیے مل کر کام کریں،برطانوی وزارت اسٹیٹ آف افریقہ

لندن:05؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)برطانوی حکومت نے زمبابوے میں انتخابات کے تناظر میں ہونے والی پر تشدد کارروائیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ زمبابوے میں سکیورٹی فورسز نے طاقت کا غیرضروری استعمال کیا۔ اسٹیٹ آف افریقہ کے وزیر ہیریت بالڈون نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ کی جانب سے زمبابوے کی تمام جماعتوں سے اپیل کی گئی ہے کہ امن قائم رکھنے کے لیے مل کر کام کریں۔ رواں ہفتے ہوئے اس الیکشن میں سابق صدر رابرٹ موگابے کی سیاسی جماعت زانو پی ایف نے کامیابی حاصل کر لی ہے تاہم اپوزیشن نے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا