English   /   Kannada   /   Nawayathi

سات لاکھ 19 ہزار 385 عازمین حج کی حجاز آمدہوچکی ہے ،سعودی ایمیگریشن

share with us

رواں سال اب تک سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کی تعداد میں 6.5 فی صد اضافہ دیکھا گیا،سرکاری اعدادوشمار

ریاض:05؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے ایمی گریشن وپاسپورٹس ڈائریکٹوریٹ جنرل نے مملکت میں پہنچنے والے عازمین حج کی تعداد جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گذشتہ برس کی نسبت رواں سال اب تک سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کی تعداد میں 6.5 فی صد اضافہ دیکھا گیا،عرب ٹی وی نے بتایاکہ سعودی عرب کے ایمی گریشن وپاسپورٹس ڈائریکٹوریٹ جنرل کے جاری اعدادو شمار کے مطابق جمعہ کی شام تک 7 لاکھ 19 ہزار 385 ہوگئی جب عازمین کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ گذشتہ برس کی نسبت رواں سال اب تک سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کی تعداد میں 6.5 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔ رواں سال 44 ہزار 157 عازمین حج زیادہ آئے ہیں۔پاسپورٹس ڈائریکٹوریٹ جنرل کے مطابق چھ لاکھ 98 ہزار 832 عازمین حج ہوائی جہازوں، 12 ہزار 159 خشکی اور 8 ہزار 394 سمندر کے راستے سے سعودی عرب پہنچے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا