English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکاکی مزید چینی درآمدات پر ٹیرف بڑھانے کی تیاری

share with us

چین سے آنے والی مزید 200ارب ڈالر کی اشیا پر مجوزہ ٹیرف 10فیصد سے بڑھا کر 25فیصد کی جائے،ٹرمپ کی ہدایت

واشنگٹن :02؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے مزید 200 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر مجوزہ ٹیرف بڑھانے کی تیاری شروع کردی۔صدر ٹرمپ نے امریکی تجارتی نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ چین سے آنے والی مزید 200 ارب ڈالر کی اشیا پر مجوزہ ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کی جائے۔ٹریڈ نمائندہ رابرٹ لائٹ ہائزر کا کہنا ہے کہ چین کوجو مخصوص تبدیلیاں کرنی چاہئیں اس پرہماراموقف واضح ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ چین نے اپنا رویہ بدلنے کی بجائے غیرقانونی جوابی اقدامات کئے جو امریکی ورکرز، کاشتکاروں اور تاجروں کے خلاف ہیں۔واضح رہے کہ امریکا پہلے ہی 34 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرچکا ہے، مزید 16 ارب ڈالرکی چینی اشیا آنے والے ہفتوں میں ہدف بن سکتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا