English   /   Kannada   /   Nawayathi

زمبابوے: الیکشن میں دھاندلیوں کا الزام، مظاہروں میں 3 ہلاک

share with us

زمبابوے:02؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ایم ڈی سی اتحاد کا دعوی ہے کہ پیر کو ہوئے انتخابات میں ان کے صدارتی امیدوار نیلسن چاميسا کو جیت حاصل ہوئی ہےاس کے خلاف ہرارے میں ہونے والے احتجاج پر پولیس فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔تشدد سے پہلے بھی، یورپی یونین کے مبصرین نے صدر اور پارلیمانی ووٹ کے طرز عمل پر سوال اٹھائے تھے۔موگابے کو تقریبا 40 سال کے بعد مجبوری میں استعفیٰ دینا پڑا تھا جس کے بعد پہلی بار الیکشن ہوا ہے۔پولیس کے ترجمان چیریٹی چرمبا نے زمبابوے براڈ لاسٹنگ کارپوریشن (زیڈ بی سی) کو بتایا کہ تصادم میں ہلاک ہونے والے تین افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔اپوزیشن پارٹیوں کی تحریک جب شروع ہوئی تب موومنٹ ڈیموکریٹک چینج (ایم ڈی سي) کے رہنما نیلسن چمسا نے اس سلسلے میں اعلان کیا کہ انہوں نے ٹارگیٹ ووٹ حاصل کر لیا ہے۔مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلانے کے بعد، زمبابوے الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر کے پاس پولیس پر حملہ بھی کیا۔ حکام نے آنسو گیس کے ذریعہ مظاہرین کو بھگانے کی كوشش کی۔اپوزیشن اتحاد ایم ڈی سی نے کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے رابرٹ موگابے کی حکومت کے 'سیاہ دن' کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔ ایم ڈی سی نے حکمراں زانو پی ایف پارٹی پر پیر کو ہوئے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے ۔پارلیمانی انتخابات کے نتائج میں زانو۔پی ایف بڑی جیت کی جانب بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ صدارتی انتخابات کے نتائج اب تک جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ ایم ڈی سی اتحاد کا دعوی ہے کہ پیر کو ہوئے انتخابات میں ان کے صدارتی امیدوار نیلسن چاميسا کو جیت حاصل ہوئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا