English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسام کے 40لاکھ بنگالیوں کا ہم سے تعلق نہیں، بنگلا دیش

share with us

بنگالی بولنے والے ہر شخص کا تعلق بنگلا دیش سے نہیں جوڑا جا سکتا ،وزیر اطلاعات بنگلہ دیش کا بیان

ڈھاکہ/آسام:یکم اگست2018(فکروخبر/ذرائع)بنگلا دیش کا کہنا ہے کہ ریاست آسام میں غیر قانونی قرار دیئے گئے 40 لاکھ افراد کا اس کے ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔بنگلا دیش کے وزیر اطلاعات حسن الحق کا کہنا تھا کہ بنگالی بولنے والے ہر شخص کا تعلق بنگلا دیش سے نہیں جوڑا جا سکتا اور آسام کے پناہ گزینوں کا بنگلا دیش سے تعلق جوڑنا بالکل غلط ہے۔دوسری جانب ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اس معاملے کو بی جے پی کا سیاسی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے ۔واضح رہے کہ دو روز قبل آسام کے 40 لاکھ پناہ گزینوں کو شہریت کی فہرست سے خارج کیا گیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا