English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈنمارک ‘عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی کا باقاعدہ اطلاق :پابندی کے خلاف سڑکوں پر اتری خواتین

share with us

ڈینش :یکم اگست2018(فکروخبر/ذرائع)یورپی ملک ڈنمارک میں آج سے عوامی مقامات پرمسلمان خواتین کے نقاب لگانے پرپابندی کے قانون کا اطلاق ہوگیاہے،نقاب پر پابندی کیخلاف کوپن ہیگن میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ریلی میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے مسلمان خواتین نے نقاب پر پابندی کیخلاف پمفلٹ تقسیم کیے۔خواتین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حق کے لیے لڑیں گی اورنقاب نہیں اْتاریں گی۔ڈینش دارالحکومت میں آج مسلمان خواتین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی جائیگی،جس میں غیرمسلم خواتین بھی نقاب پہن کر مظاہرہ کریں گی۔ڈنمارک میں آج سے مسلم خواتین پر عوامی مقامات پر چہرے پر نقاب لگانے پر پابندی کے قانون کے مطابق پولیس اہلکار عوامی مقامات پر نقاب لگانے والی خواتین کو نقاب ہٹانے کا حکم دے سکیں گے یا انھیں وہاں سے گھر جانے کے لیے کہیں گے۔پہلی بارخلاف ورزی پر ایک ہزار ڈینش کراؤن یعنی 120پاؤنڈ جرمانہ کیا جائیگا جبکہ کسی بھی خاتون کی جانب سے چوتھی بار خلاف ورزی کرنے پر 10ہزار ڈینش کراؤن تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔واضح رہے کہ ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے نقاب پر پابندی کا بل مئی میں پاس کیا تھا جس کا اطلاق آج سے ہورہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا