English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگو میں پرسرار بیماری سے 12افراد ہلاک

share with us

بیماری کی علامات ایبولا وائرس سے ملتی جلتی ہیں کانگو میں چوبیس جولائی کو ایبولا کی وبا پھیلنے کی وارننگ جاری کی گئی تھی


کانگو:31؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک کانگو میں ایک پرسرار بیماری کے نتیجے میں12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔طبی حکام نے بتایا کہ اس بیماری کی علامات ایبولا وائرس سے ملتی جلتی ہیں، بتایا گیا ہے کہ اس بیماری کی وجوہات جاننے کی خاطر ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔کانگو میں چوبیس جولائی کو ایبولا کی وبا پھیلنے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔مئی میں پھوٹنے والی اس وبا کی وجہ سے 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ54اس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں مجموعی طور پر یہ نواں موقع ہے کہ وہاں ایبولا وائرس کی وجہ سے شہری ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ پہلی بار اس وائرس کا پتہ 1970 کی دہائی میں چلا تھا اور تب اس انتہائی ہلاکت خیز جرثومے کو مشرقی کانگو میں دریائے ایبولا کی نسبت سے اس کا نام دے دیا گیا تھا۔ تب اس وائرس کے پھیلاو نے زیادہ تر اسی دریا کے ساتھ ساتھ واقع علاقوں کو متاثر کیا تھا۔افریقہ میں پچھلی مرتبہ ایبولا وائرس کی وبا کانگو ہی میں ایک سال سے بھی کم عرصہ قبل دیکھی گئی تھی، جب اس وسطی افریقی ملک میں آٹھ شہری اس سے متاثر ہوئے تھے ، جن میں سے چار انتقال کر گئے تھے۔واضح رہیایبولا وائرس کے پھیلاو میں چمگادڑیں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں، جو خود بیمار ہوئے بغیر دور دراز کے علاقوں تک اس وائرس کو دوسرے پرندوں، حیوانات اور انسانوں تک پہنچا دیتی ہیں۔وسطی افریقہ میں اس وائرس سے دو برس قبل ہلاکت خیز وبا پھیلی تھی۔جس کے نتیجے میں ساڑھے11ہزار افراد کی ہلاکت اورتقریبا 29 ہزار افراد متاثر ہوئے تھے۔ اب تک اس وائرس کی وبا کا سامنا گنی، سیرا لیؤن اور لائبیریا کر چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا