English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایتھنز کے قریب لگنے والی آگ سے ہلاک افراد کی تعداد91ہوگئی 

share with us

ایتھنز:30؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب لگنے والی آگ سے ہلاک افراد کی تعداد 91 ہوگئی۔ایتھنزکے قریب سمندری تفریحی مقام پر لگی آگ سے خواتین اور بچوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 91ہوگئی ہے، جبکہ 25 افراد لاپتہ ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں 4 غیرملکی بھی شامل ہیں جن کی شناخت کرلی گئی ہے ۔دوسری جانب جھلس کے ہلاک ہونے والے 28 افراد کی شناخت کے لیے ان کے اعضا کے نمونے فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا