English   /   Kannada   /   Nawayathi

برازیل، چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک،مسافر محفوظ رہے 

share with us

حادثے سے قبل فضا میں طیارے کی رفتار معمول سے زیادہ اور معمول سے کم بلندی پر تھا،عینی شاہدین 

برازیلیا:30؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا جبکہ طیارے میں سوار دیگر 6مسافر محفوظ رہے۔طیارہ گرنے کا حادثہ برازیل کے علاقے ساو پولو کی ائیر فیلڈپر پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے سے قبل فضا میں طیارے کی رفتار معمول سے زیادہ اور معمول سے کم بلندی پر تھا۔طیارہ گرنے سے ایک زور دار دھماکا سنائی دیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، جس میں سوار 6 مسافروں نے فوری طور پر جہاز سے کود کر اپنی جان بچائی۔پائلٹ طیارے میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آگیا اور کسی قسم کی امداد ملنے سے قبل ہلاک ہوگیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا