English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران:یونیورسٹیز میں طلبہ کا شدید احتجاج

share with us

تہران:30؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کی جامعات میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی تحقیقات کے خلاف تمام طلبہ وطلبات نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ طلبا نے زبردست احتجاج درج کیا  جس کی وجہ آئی اے ای اے کی جانب سے کی جانے والی جانچ کی مخالفت ہے، اور مستقبل میں اس طرح کی جانچ پر پابندی عائد کرنے کا طلبا نے مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ آئی اے ای اے نے گزشتہ ہفتے ایران کے دو مختلف یونیورسٹیوں میں جانچ کرنا شروع کیا تھا جس کا سیاسی پارٹیوں نے زبردست احتجاج کیا تھا۔واضح رہے کہ شاہد بہیستی یونیورسٹی کے طلبا نے ایران کے ان جوہری سائنسداں کی تصویریں لے احتجاج کیا جن کا  گزشتہ ایک دہائی میں قتل کردیا گیا تھا۔اسی طرح کی ایک ریلی کا انعقاد تہران کی شریف یونیورسٹی آف ٹکنالوجی میں بھی کیا گیا جہاں طلبا نے انسانی زنجیر بھی بنائی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا