English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کے نرسنگ ہوم سے 5 افراد کی لاشیں برآمد

share with us

ٹیکساس:29؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع نرسنگ سینٹر میں پستول بردار شخص نے 4 افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس میں واقع ریٹاما مانور نرسنگ سینٹر میں 60 سالہ پستول بردار شخص رچرڈ اسٹیری نے فائرنگ کر کے اپنے 85 سالہ والد، سوتیلی ماں، 41 سالہ سوتیلے بھائی اور ایک لے پالک بھائی کو قتل کردیا بعد ازاں رچرڈ اسٹیری نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ خاندانی تنازعہ کے باعث ’خودکشی بعد از قتل‘ کا کیس لگتا ہے ۔قتل و خودکشی کی وجہ تک پہنچنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔  تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ریٹامانور نرسنگ سینٹر اینڈ ہوم کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ خاندان برسوں سے یہاں مقیم تھا اور اہل خانہ میں سے دو افراد اسی سینٹر میں ملازمت کرتے تھے۔ آج صبح پے در پے گولیاں چلنے کے آوازوں نے سب کو خوف زدہ کردیا جس پر انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا تھا۔ ابتدا میں ہم سمجھ رہے تھے کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے اور اب ہم میں سے کسی کا بھی بچنا ممکن نہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا