English   /   Kannada   /   Nawayathi

جشن اردو کے منتظمین کو ٹکٹ کا پیسہ تک بھیجنا گوارہ نہیں: ذوقی

share with us

اس طرح دوسری تاریخ کا اعلان کیا گیااور کہاگیا کہ آپ فوراً اپنا ایئر ٹکٹ کرالیں۔ منتظمین کی بے حسی کا عالم یہ کہ پروگرام رد ہونے کے باوجود نہ مجھے ایک فون کیا گیا نہ ہی کوئی میل بھیجنے کی ضرورت محسوس کی گئی۔ پروگرام میں شرکت سے ایک دن قبل جب میں نے فون کیا تو جاویداں صاحب نے حیرت کا مظاہرہ کیا کہ کیا آپ کو میل نہیں ملی۔ پھر بتایا گیا کہ مصروفیت کے باعث ہم آپ کو بتانہیں پائے کہ پروگرام رد کیا جاچکا ہے۔ میں نے ٹریول ایجنٹ کو فون کیا۔ اس نے کہا کہ اب ٹکٹ کا کچھ نہیں ہوسکتا۔ میں نے فوراً اسلم جاویداں صاحب کو فون کیا ، انہوں نے کہا گھبرائیں نہیں۔ ہمارے پاس فنڈ ہے۔ آپ مکمل تفصیلات بھیج دیں۔ دوسرے دن ہی پیسوں کی ادائیگی کرادی جائے گی۔ اس کے بعد اسلم صاحب نے فون اٹھانے کی ضرورت نہیں سمجھی۔ مجھ سے کہا گیا کہ میں امتیاز احمد کریمی صاحب سے بات کروں، انچارج وہی ہیں۔ امتیاز احمد کریمی صاحب نے بمشکل تمام مجھے فون پر پیغام بھیجا کہ فوری ادائیگی کردی جائے گی۔ اور اب وہ کہتے ہیں کہ حکومت کے کام میں تاخیر ہوتی ہے۔ اور یہ پیسہ وہ اپنی جیب سے اداکریں گے۔ مگر کب ادا کریں گے، اس کا جواب نہیں ملتا۔
ذوقی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بات ادیبوں کے ٹکٹ کی ذمہ داری منتظمین کو قبول کرنا چاہئے۔ اب جب میں ساری تفصیلات بھیج چکا ہوں تو تاخیر محض بے حسی کا مظاہرہ ہے۔ نتیش حکومت جو فرقہ پرستوں سے آزاد ہندوستان کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلسل اردو کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، اس طرح کے واقعات نتیش حکومت کو سوالوں کے گھیرے میں لیتے ہیں۔ جشن اردو پروگرام رد ہونے کے فیصلے کے بعد یہ خاموشی اور بے حسی نہ صرف تکلیف دہ ہے بلکہ اردو ادیبوں کے لیے ذہنی پریشانی کا باعث بھی۔ ذوقی نے کہا، نتیش حکومت اچھا کام کررہی ہے لیکن اس طرح کے واقعات نتیش حکومت کے لیے ذلت اور رسوائی کا باعث ہوتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا