English   /   Kannada   /   Nawayathi

برکس اجلاس کے اختتامی اعلامیہ میں اہم اعلانات

share with us

یوہانسبرگ:28؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی افریقہ کے شہر یوہانسبرگ میں منعقدہ دسویں برکس(برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ) اجلاس  کا اختتامی اعلامیہ  جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ میں شفاف و کثیر الجہتی  تجارتی نظام کی  حمایت  اور دنیا کے مختلف علاقوں میں جاری جھڑپوں   کے خاتمے کی اپیل کی گئی ہے۔

برکس سربراہی اجلاس کے اختتامی اعلامیہ میں  خاص طور پر تجارتی امور میں شفافیت   کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے   کہا گیا ہے کہ کثیر الجہتی تجارتی نظام  کو  اسوقت  حد درجے مشکلات کا سامنا ہے  جس کا سدِ باب ضروری ہے۔توانائی کے شعبے میں لیے گئے فیصلوں کے حوالے سے  کہا گیا ہے کہ برکس  کے وزراء توانائی  نے برکس توانائی تحقیقاتی تعاون پلیٹ فارم کے قیام   پر معاہدہ طے  کر لیا ہے۔سربراہی  اجلاس میں توانائی کے شعبے  سمیت  پانی اور زراعت کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے بھی  اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔دوسری جانب  برس کے رکن ممالک  نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں جاری جھڑپوں کے خاتمے، فلسطین ۔ اسرائیل  تنازعے، شام اور یمن کے بحرانوں کو مزید طوالت  دیے  نہ دیے جانے کی ضرورت کے نظریے  پر بھی اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔خاصکر  فلسطین ۔ اسرائیل تصادم کی طرح طویل   عرصے سے جاری جھڑپوں کے خاتمے کو التوا میں نہیں ڈالا جانا چاہیے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا