English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی صدر میں ہمت ہے تومجھے جنگ کی دھمکی دے کر دکھائیں: ایرانی جرنیل

share with us

تہران:26؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے فوجی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے امریکی صدر ڈونالڈ  ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ جنگ کی دھمکیاں حکومت کو دینے کی بجائے انہیں دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک فوجی سپاہی ہونے کے ناطے یہ اُن کا فرض ہے کہ صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دیں۔ ایرانی جنرل نے مزید واضح کیا کہ اگر ٹرمپ دھمکی کی زبان میں بات کرنا چاہتے ہیں تو پھر انہیں مخاطب کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وسطی ایرانی شہر ہمدان میں کیا۔ میجر جنرل سلیمانی ایرانی فوج کے طاقتور پاسدارانِ انقلاب کے خصوصی  دستے القدس فورس کے سربراہ ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا