English   /   Kannada   /   Nawayathi

کینیڈئین ساختہ مشین گنیں پی کےکے سے برآمد،ترکی نے وضاحت طلب کرلی

share with us

استنبول:26؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کےکے کے قبضے سے  دورانِ آپریشن  کینیڈئین ساختہ اسلحہ برآمد ہونے پر کینیڈا  سے احتجاج کیا ہے ۔اس بات کا انکشاف کینیڈا کے  بعض مقامی  اور کثیر الاشاعت اخبارات  کے کالم نگار  ڈیوڈ پگلیس کے ایک مقالے سے ہوا۔ مقالے کی  سرخی  "کینیڈئین ساختہ خود کار مشین گن دہشتگردوں کے  قبضے میں"  کے زیر عنوان  تھی   جس کے مطابق ، ترک افواج  نے اس سال  اپریل میں  ضلع ماردین  میں کیے جانے والے آپریشن کے دوران  متعلقہ  مشین گنیں بازیاب   کیں  تھیں  اور کینیڈئین حکام سے اس کی وضاحت طلب کی تھی ۔ مقالے میں یہ بھی تحریر  ہے کہ ان خود کار مشینوں کو انٹاریو میں قائم  نارتھ ایسٹرن آرمز نامی کمپنی  نے حکومت کینیڈا  کی اجازت سےتیار کیا تھا جبکہ  اُس نے  تقریباً 1 ہزار مشین گنیں عراق کو بھی فروخت کی  تھیں حتی دو سالقبل  یہی اسلحہ  شمالی عراق میں پشمرگوں کے  زیر استعمال بھی رہا   تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کینیڈا کی وزارت خارجہ کے  مشیر اطلاعات  جان باب کوک اس موضوع  کی چھان بین  کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا