English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس کی ایرانی فورسز کو گولان سے دور رکھنے کی پیش کش،اسرائیل نے تجویز مستردکردی

share with us

تل ابیب:25؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ایک اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ روس نے ایرانی فورسز کو، گولان کے پہاڑی سلسلے سے دور رکھنے کی پیش کش کی ہے، تاہم اسرائیل کا اصرار ہے کہ ایرانی فوجی دستے شام سے مکمل طور پر نکل جائیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطلاعات کے مطابق اس موضوع پر روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے تفصیلی بات چیت کی۔ یروشلم میں اس ملاقات میں روس نے تجویز دی کہ وہ ایرانی فورسز کو گولان کے پہاڑی سلسلے سے ایک سو کلومیٹر دور رکھے گا، تاہم اسرائیل کا موقف ہے کہ یہ تجویز قابل عمل نہیں ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا