English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے شام کا لڑاکا طیارہ گولان کے علاقے میں مار گرایا

share with us

بیت المقدس:25؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) اسرائیل نے شام کا لڑاکا طیارہ گولان کے علاقے میں مار گرایا، غیر ملکی کبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق شام کے روسی ساختہ سوخوئی جیٹ نے اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی، جس پر اسے انتباہ بھی کیا گیا، وارننگ کے باوجود شامی طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی جاری رکھی، لڑاکا طیارہ اسرائیل کی دو کلومیٹر حدود میں تھا کہ اس پر دو پیٹری اوٹ میزائل فائر کیے گئے، دوسری جانب شامی حکام کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارہ باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران تباہ ہوا ہے، طیارہ مار گرائے جانے پر اسرائیل اور شامی حکام نے پائلٹ کے ہلاک یا زخمی ہونے کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی، عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے طیارہ تباہ ہونے کے بعد کسی بھی پیراشوٹر کو فضا میں نہیں دیکھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا