English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدارس کی ایک اہم نصابی ضرورت کی تکمیل

share with us

دینی مدارس اور اسکولوں کی اسی ضرورت کے پیش نظر زیر کتاب تاریخ ہند کے نام سے مولانا محمد الیاس صاحب ندوی بھٹکلی کی یہ کتاب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ حضرت مولانا سید محمد رابع صاحب حسنی ندوی کے پیش لفظ کے ساتھ الحمدللہ مرتب ہوئی ہے، امید ہے کہ اس کے ذریعہ انشاء اللہ ہمارے دینی مدارس کی ایک اہم نصابی ضرورت کی تکمیل ہوگی، یہ کتاب ملک کے مختلف دینی مدارس میں داخل نصاب ہوچکی ہے، اب تک اس کے چار ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ مقدمہ کتاب میں مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ تحریر فرماتے ہیں:مصنف نے ہندوستان کی اس طویل وعریض تاریخ کو مختصر اور مثبت ومدلل اسلوب میں پیش کرکے تاریخی تصنیف کا ایک دلچسپ اور سبق آموز کارنامہ انجام دیا ہے حالانکہ اس تاریخ کو اگر تاریخی واقعات کی جملہ تفصیلات کے ساتھ سپرد قلم کیا جائے تو پورا ایک کتب خانہ تیار ہوجائے۔
۲)اسی طرح دینی وعربی مدارس اور مسلم اسکولوں کی خاص ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے ایک اور نصابی کتاب بین الاقوامی واسلامی جغرافیہ مرتب کی گئی ہے جس میں مختلف جغرافیائی چیزوں کا اسلامی نقطۂ نظر سے جائزہ بھی لیا گیا، بقول مفکر اسلام حضرت مولانا سیدابوالحسن علی ندویؒ یہ کتاب ظاہری وباطنی دونوں حیثیتوں سے خوب ہے اور اس قابل ہے کہ مدارس واسکولوں میں پڑھائی جائے۔ حضرت مولانا سید محمد رابع صاحب حسنی ندوی کتاب کے مقدمہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ اس کتاب سے مسلمانوں کے مدارس کو فائدہ اٹھانا چاہیے، خاص طور سے مسلم مدارس کے نصاب کا اس کو ضروری جز بننا چاہیے۔ یہ کتاب ملک کے مختلف مدارس میں داخل نصاب ہے، دارالعلوم ندوۃالعلماء لکھنؤ اور اس کے ملحقہ مدارس نے اس کو اپنے یہاں عالیہ اولیٰ (پنجم عربی) میں شامل کیا ہے، اس کے علاوہ ملک کی مختلف ریاستوں کے متعدد دیگر درس نظامی کے دینی مدارس نے بھی اس کو اپنے یہاں نصاب میں شامل کیا ہے، پاکستان سے بھی اس کی اشاعت ہوئی ہے اور وہاں بھی کئی مدارس میں داخل نصاب ہوئی ہے، اس ساتویں ایڈیشن میں کئی اہم اضافہ کیے گئے ہیں اور جدید خلائی تحقیقات اور نئی جغرافیائی دریافتوں کی روشنی میں کئی نئے ابواب شامل کیے گئے ہیں، الحمدللہ یہ کتاب ہمارے دینی مدارس کے طلباء کو پانچویں تا بارہویں تک کے درجات کی جغرافیائی کتابوں سے بے نیاز کرتی ہے۔
۳)مصنف نے بین الاقوامی اسلامی جغرافیہ کی طرح اس کا اگلا حصہ بھی مرتب کیا، ہندوستانی جغرافیہ مع تاریخ وشہریت اس سلسلہ کی دوسری کڑی ہے جو اب تک ہندوستان کے مختلف مدارس واسکولوں میں داخل نصاب ہے۔ الحمدللہ اب تک اس کے چھ ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں، اب اس کا نیا اضافہ شدہ ایڈیشن جدید معلومات کے ساتھ طبع ہوا ہے، ملک کی تاریخ وجغرافیہ پر مشتمل اس کتاب کے مقدمہ میں مشہور مؤرخ اسلام قاضی اطہر مبارکپوریؒ لکھتے ہیں کہ یہ ہندوستان کے بارے میں مسلمانوں کے حوالہ سے ہر قسم کی معلومات کا انسائیکلوپیڈیا ہے، ملک کے مختلف مدارس میں یہ کتاب بھی داخل نصاب ہے۔
یہ کتابیں مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی پوسٹ بکس نمبر 30، جامعہ آباد روڈ، بھٹکل (کرناٹک) nadviacademy@hotmail.com Mob:9620104757 /مجلس تحقیقات ونشریات اسلام ندوۃالعلماء پوسٹ بکس نمبر 93 لکھنؤ وغیرہ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا