English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاس اینجلس : سپر مارکیٹ میں اندھا دھند فائرنگ کرنے لگا نوجوان ، پولیس نے اپنی تحویل میں لیا

share with us

 لاس اینجلس:22؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ میں لاس اینجلس کی سپر مارکیٹ میں ایک بندوق بردار کی اندھادھند فائرنگ کرنے کی خبر ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بندوق بردار شخص نے سپر مارکیٹ ک ٹریڈر جوائے کے گروسری اسٹور میں داخل ہوگیا ۔ فائرنگ میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ تازہ اطلاعات کے مطابق بندوق بردار شخص کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔رائٹرس کی خبر کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کو پیش آیا ۔ خبر کے مطابق حملہ آور نے پہلے ایک خاتون اور نوجوان کو گولی ماری ، پھر جب پولیس نے اس کا تعاقب کیا تو وہ فائرنگ کرتے ہوئے گروسری اسٹور میں داخل ہوگیا ۔ حملہ آور نے گروسری اسٹور میں موجود لوگوں کو یرغمال بنالیا ، جس کے بعد پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا تھا۔

لاس اینجلس کے محکمہ فائر کے ترجمان کے مطابق علاقہ میں 18 ایمبولینس اور 100 سے زیادہ فائر بریگیڈ ملازمین کو بھیجا گیا ۔ گروسری اسٹور سے ایک ایک کرکے لوگوں کو باہر نکالا گیا ۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اس پورے معاملہ کی معلومات دیدی گئی ہے ۔ اس کے بعد کے ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ فیڈرل لا انفورسمنٹ کے ساتھ مل کر لاس اینجلس پولیس موقع پر موجود ہے اور حالات کا سامنا کررہی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا