English   /   Kannada   /   Nawayathi

مظاہرے میں شریک شخص کو زدوکوب کرنے والا فرانسیسی صدر کا ذاتی محافظ برطرف

share with us

پیرس:22؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں نے اپنے اْس ذاتی محافظ کی برطرفی کا فیصلہ کیا ہے جس کو ایک وڈیو ریکارڈنگ میں یکم مئی کو احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک شخص کو زدوکوب کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات فرانسیسی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتائی گئی۔استغاثہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ فرانسیسی پولیس نے مذکورہ شخص سے اس واقعے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔فرانسیسی اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ صدر ماکروں کے دفتر نے احتجاج میں شریک ایک شخص کو مارنے پر مذکورہ ذاتی محافظ کو مختصر مدت کے لیے کام سے روک دیا تھا۔ اس انکشاف کے بعد فرانسیسی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا