English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھارت ماتا کی جے پر مدرسہ کے بچوں کی پٹائی

share with us

اک معیاری لیڈرشپ کا تقاضہ ہے کہ صبر وضبط تحمل برد باری کا حکمت عملی کا مظاہرہ قدم قدم پر کیا جائے۔ دشمن ملت. تاک لگائے، جال پھیلائے بیٹھے ہیں کہ ملت اسلامیہ کو بدنام کریں۔ ہمارے سیاسی و مذہبی لیڈران تنگ نظروں شرپسندوں کو بلاء4 وجہ موقع کیوں دیتے ہیں آبیل مجھے مار والی بات ہوا کرتی ہے. بدنام ہونگے تو نام نہ ہوگا والی بات ہوتی ہے۔ 
ہین کواکب کچھ نطر آتے ہیں کچھ 
دہتے ہیں دھو کا بازی گر یہ کھلا 
لاشوں پر سیاست کی دکان چلانے سے گریز کرنا ضروری ہے. مگر افسوس اپنے آپ کو قائداعظم، کہیں، بے باک رئنمائے ملت سمجھنے والے، اک منظم سازش کے تحت تنازعات پھیلا کر اپنے نفس پرست مادہ پرست ہونے کا ثبو ت کھلم کھلا فرائیم کر رہے ہیں۔ کعبہ میں کء بت تھے جو نکال دئے گئے ۔
اس لئے کہ ہم ایک خدا کو مانتے ہیں توحید پر ہمارا ایمان ہے نفس پرستی مادہ پرستی ،یہ بھی بت پرستی سے کم نہیں. اک خدا کی عبادت کرنے والے ،اپنے نفس کے غلام کیوں؟ گلے میں اسیری کا پٹہ کیوں؟
ضمیر زر کے ترازو میں تل رہے ہیں یہاں 
کہاں کا زہد وتقوی کہاں کا علم وہنر
نا عاقبتت پسند لیڈروں نے آج تک ملت اسلامیہ کو عظیم نقصانات دئیے۔ فرقہ پرستی کا جواب فرقہ پرستی نہیں ہے۔ اک ٹھاکرے اک بھاگوت کا جواب یقیناً برد باری حکمت عملی سے دیا جانا ضروری بھی ہے ۔ عقل سے پیدل ہو کر نہیں، یہ بھی ضروری نہیں کہ ہر بات کا جواب دیا جائے ، مگر نفس کی غلامی چپ بیٹھنے کی اجازت نہین دیتی نہ ہی برد باری سے اجازت دینے کی توفیق دیتی ہے. 
جناح کی غیر معیاری سیاست کا نتیجہ برصغیر کے مسلمانوں نے دیکھا ہم عظیم ترین نقصانات آج تک 
بھگتتے آئے ہین. مولانا آزاد کی برد باری معیاری سوچ وفکر کو رد کیا . ہمین اس سے سبق نہ ملا 
نا عاقبت غیر معیاری لیڈروں کو جائز قرار دینے کے لئے ہمین یہ کہا جاتا ہے کہ اک ٹھاکرے اک تو گڑیا ہم میں بھی ہونا چاہئیے . یہ کوء مستند دلیل نہ ہوء، براء کا جواب براء نہیں ۔ ایسی باتوں سے لیڈران قوم کا بھلا ہوتا آیا ہے. قوم گھاٹے میں ہی ہے .
بلاء4 وجہ دو معصوم ، مدرسہ کے طلباء4 زود کوب ہوئے 
نشہ پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہے مزہ تو جب ہے گرتون کو تھام لے ساقی
کہنے والے کہتے ہیں کہ تقسیم ہند کے وقت ہندوستان کے جو سماجی حالات تھے بالکل ویسے حالت بنتے جارہے ہیں. جناح کو پاکستان ملا آج کے جناح بھی مسلمانوں کی تباہی وربادی سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ؟
خدارا نو جوانوں کے جذبات سے مت کھیلو یہ بھی اپنے گھروں کے چشم چراغ ہیں ان کے کندھوں پر رکھ کر بندوق نہ چلاؤ
اللہ نے یہ دنیا یوں ہی کھیل تماشے کے لئے نہیں بناء. جو کچھ بھی اللہ نے بندے کو نعمتین دین ہیں. اس کا مناسب صحیح استعمال کریں. سوچ ، فکر ، علم، قلم ان کا معیاری استعمال کریں آج یوم اعمال ہے کل یوم احتساب ہو گا یعنی قیامت، اللہ کے سامنے اس دن ہر عمل کی جواب دہی ہو گی.
یقیناًملک اور ملت کو اک جناح اک گوڈسے کی نہین ،اک گاندھی اک مولانا آزاد کی ضرورت ہے .

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا