English   /   Kannada   /   Nawayathi

’چین نے امریکا کے خلاف خاموش سرد جنگ شروع کر رکھی ہے‘سی آئی اے

share with us

واشنگٹن:21؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ایک ماہر کے مطابق چین نے امریکا کے خلاف خاموش سرد جنگ شروع کر رکھی ہے۔ ماہر کے مطابق چین امریکا کی جگہ پر عالمی طاقت بننے کی کوشش میں ہے۔امریکی ریاست کولوراڈو کے معتبر ایسپن سکیورٹی فورم کے دوسرے دن امریکی خفیہ ادارے سی آئی کے کے ایسٹ ایشیا مشن سینٹر کے نائب سربراہ مائیکل کولنز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر یہ واضح ہے کہ بیجنگ حکومت کسی بھی صورت میں امریکا سے جنگ کی متمنی نہیں ہے لیکن موجودہ صدر شی جن پنگ کی حکومت مختلف انداز میں امریکا مخالف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مائیکل کولنز کے مطابق یہ تمام خاموش سرگرمیاں ایک نئے انداز کی سرد جنگ ہیں اور اس کا مقصد چین کو امریکا کی جگہ پر عالمی طاقت تسلیم کروانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سرگرمیاں روس کی کارروائیوں سے بالکل مختلف ہیں۔ کولنز کے مطابق روسی افعال کو امریکی میڈیا پر تشہیر زیادہ دی جاتی ہے اور اس باعث زیادہ آگہی ہے۔

مائیکل کولنز نے واضح کیا کہ وہ ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ چین کی امریکا مخالف سرگرمیاں بنیادی طور پر ایک سرد جنگ ہے۔ انہوں نے یہ ضرور کہا کہ یہ نئی سرد جنگ ساٹھ کی دہائی میں شروع ہونے والی امریکا اور سابقہ سوویت یونین کی سرد جنگ کے دوران طے شدہ تعریف سے مختلف ہے۔

امریکی اہلکار کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین محصولات کے نفاذ میں عمل اور ردعمل کی پالیسی کے تناظر میں تجارتی جنگ شروع کر چکے ہیں۔ یہ بھی اہم ہے کہ امریکا شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خاتمے میں چین کی مدد و معاونت کا طلب گار ہے۔v

ایسپن سکیورٹی فورم میں امریکا کو درپیش سلامتی و اقتصادی مسائل و مشکلات پر فوکس کیا جاتا ہے۔ اس میں امریکی حکومتی اہلکاروں کے علاوہ صحافی، دانشور اور مختلف امور کے ماہرین شریک ہو کر اختلافی و نزاعی امریکی معاملات پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ بعض مبصرین کے مطابق ایسپن سکیورٹی فورم میں پیش کی جانے والی تجاویزات امریکی پالیسی کی تشکیل میں بھی سامنے رکھی جاتی ہیں۔

  •  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا