English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایس ڈی پی آئی بھٹکل نے کی سوامی اگنی ویش پر حملہ کی پرزور مذمت، گور نرکے نام پیش کی یادداشت 

share with us

بھٹکل 21؍ جوائی 208(فکروخبر نیوز) معروف سماجی کارکن اور دھرم گرو پر بی جے پی کے یوا مورچہ اور سنگھ پریوار کارکنان کی جانب سے کیے گئے حملہ کی ایس ڈی پی آئی شاخ بھٹکل نے پرزور مذمت کی ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے گورنر کے نام تحصیلدار کے ذریعہ ایک یادداشت پیش کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہندوتوا کے خلاف آواز اٹھانے والوں پر سنگھ پریوار کے بعض کارکنان حملہ کرتے ہیں، ان کا الزام ہے کہ انہوں نے اس سے قبل ایم ایم کلبرگی ، دابولکر ، گوری لنکیش وغیرہ پر بھی حملہ کرکے انہیں راستے سے ہٹایا تھا۔ چند روز قبل اسی تنظیم کے کارکنان نے بچہ چوری کے الزام میں آندھرا پردیش کے مقیم انجینئر محمد اعظم پر بھی حملہ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔ انہوں نے اس یادداشت کے ذریعہ اس بات کا پرزور مطالبہ کیا کہ ان چیزوں پر روک لگائی جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ اس موقع پرایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر توفیق نے سوامی اگنی ویش کے ساتھ کی گئے رویہ کو غلط قرار دیتے ہوئے ان پر حملہ کی پرزور مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ اپنے ہنوتوا ایجنڈ کو اس ہندوستان میں لاگو کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور مسلمانوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنساکر دوبارہ الیکشن میں جیت حاصل کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے برملا اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ہم ان لوگوں کے خلاف ہیں جواس ملک کے دستور کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں اور اپنے کام انجام دیتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا