English   /   Kannada   /   Nawayathi

شیرور مٹھ سوامی موت معاملہ : پولیس نے ایک خاتون کو کیا گرفتار 

share with us

 

اڈپی 21؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) شیرور مٹھ کےسوامی کی پر اسرار موت کے بعد اڈپی پولیس نے تحقیقات کے لیے سات ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو مختلف زاویوں سے اس معاملہ کی تحقیقات کریں گی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جس کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ وہ سوامی جی کی خدمت کیا کرتی تھی۔ یاد رہے کہ بچوں کی جانب سے تقسیم کیے گئے پرساد کھانے کے بعد سوامی کی حالت بگڑگئی تھی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیاتھاجہاں 19 جولائی ان کی موت واقع ہوگئی۔ موت کی مکمل وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے البتہ کہا جارہا ہے کہ سوامی جی کو نشہ کی عادت تھی اور بعض عورتوں سے ناجائز تعلقات بھی تھے۔ پوسٹ مارٹم میں زہریلی مادہ کے پائے جانے کی خبریں موصول ہوئیں ہیں البتہ اس کی مکمل تفیصلات ابھی انتظار ہے۔ اس سے قبل پیجاور مٹھ کے سوامی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شرور مٹھ کو شراب نوشی کی عادت تھی اور انہوں نے بھی انہیں شراب نوشی کو ترک کرنیکا مشورہ دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لی گئی خاتون کا شمار ان دو خواتین میں ہوتا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس کے سوامی جی کے ساتھ تعلقات تھے۔ یہ بھی الزام لگایا جارہا ہے کہ اس کو کنی ملکی میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ایک کار بھی ضبط کرلی گئی ہے جو اس سے مٹھ کے باہر بھی کھڑی کی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا