English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم نوجوان کے خلاف جھوٹی خبر پھیلانے والا زعفرانی تنظیم کا کارکن گرفتار 

share with us

منگلور:17؍جولائی2018(فکروخبرنیوز)سوشل میڈیا پر ایک مسلم نوجوان سے متعلق غلط خبر پھیلاتے ہوئے مذہبی منافرت کو پھیلانے کے معاملہ میں بھگوا تنظیم کے ایک کارکن کو منگلور پولس نے گرفتار کر لیا ہے سوشل میڈیا کے ذریعہ افواہوں کو عام کرکے لوگوں میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش شر پسندوں کی جانب سے مسلسل جاری ہے ، وہیں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں کے سنگین نتائج بھی منظر عام پر آئے ہیں کچھ افواہوں کا اثر یہاں تک ہوا کہ کہ لوگوں نے بنا حقیقت جانے کئی لوگوں کو بے رحمی سے مار ڈالا،منگلور میں ایک مسلم نوجوان کے خلاف غلط خبر سوشل میڈیا کے ذریعہ عام کرنے والے زعفرانی تنظیم کے کارکن کو منگلور پولس نے گرفتار کرلیا ہے پولس کے مطابق آشش نامی شخص کو کنکناڈی کے کنیل کامپلیکس سے گرفتار کر لیا گیا ہے ، اور اس پر تعزیرات ہند کی دفعہ 153اور 505کے تحت معاملہ درج کر لیاگیا ہے 
ذرائع کے مطابق آشش پر الزام ہے کہ یہ سوشل میڈیا پر مسلم کمیونٹی کے خلاف لوگوں کو بھڑکانے کا کام کرتا ہے ،آشش نے حال میں ایک پیغام کے ذریعہ مسلم نوجوان ندیم کے خلاف لکھا تھا کہ ندیم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مختلف کالجس کے باہر ہندو کمیونٹی کی لڑکیوں کو غلط نگاہوں سے دیکھتا ہے اور انہیں تنگ کرتا رہتاہے ،ہندو مسلم کا نام آتے ہی یہ میسج بھی خوب وائرل ہوگیا جس پر ندیم نے جان کے خو ف سے پولس تھانہ میں شکایت درج کروائی ،پولس نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طورپر اس معاملہ کی جانچ شروع کی ،پولس کی جانچ میں پتہ چلا کہ ان افواہوں کو عام کرنے میں زعفرانی تنظیم کے ایک کارکن کا ہاتھ ہے جس کے بعد اسے گرفتار کرتے ہوئے کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں اسے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا پولس کے مطابق اس طرح کی افواہ پھیلانے والوں پر پولس کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے اوراس کا کہنا ہے کہ پرپیگنڈہ پھیلانے والوں کو نہیں بخشا جائے گا 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا