English   /   Kannada   /   Nawayathi

پانچ روز تک شوہر اپنی بیوی کی لاش کے پاس پڑا رہا ، کاروار میں منظر عام پر آیا دل دہلانے والا واقعہ 

share with us

کاروار 17؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) شہر میں ایک دل دہلانے والا واقعہ منظر عام پر آیا جس نے  شہری زندگی پر بدنما داغ لگایا ہے واقعہ کاروار کے کے ایچ بی کالونی کا ہے جہاں ایک خاتون کی موت واقع ہوکر پانچ روز گذر گئے مزید ستم یہ کہ اس کا ضعیف اور بیمار شوہر اس کے پاس پانچ دن سے دانہ پانی کو ترستے ہوئے نیم بیہوشی کی حالت میں پڑا ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ کالونی میں آنندو مڈیوال(60) اور اس کی بیوی گریجا مڈیوال (55) ایک چھوٹے سے مکان میں رہا کرتے تھے۔ آنندومڈیوال پر فالج کا اثر ہونے سے وہ اٹھنے بیٹھنے سے معذور تھا۔ اس کی بیوی دوسروں کے گھر وں میں کام کرکے اپنی شوہر کی خدمت کرتے ہوئے اپنی زندگی بسر کررہی تھی۔ تقریباً چھ دن قبل اس کی بیوی کرسی پر اس کے قریب ہی بیٹھی ہوئی تھی کہ دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت واقع ہوگئی جس کے بعد گذشتہ پانچ دنوں سے وہ اسی کرسی پر پڑی رہی اورقریب میں اس کا شوہر نیم بیہوشی کی حالت میں پانچ دن تک اپنی بیوی کی لاش کے قریب پڑا رہا۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون کی لاش ناقابلِ دید تھی ۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ہوناور میں مقیم مذکورہ خاتون کا بھائی اپنی بہن کی خیر خیریت پوچھنے کے لیے مسلسل اس سے رابطہ کرنے کی کوشش میں تھا۔ لیکن بہن کی جانب سے فون ریسیو نہ کرنے کی وجہ سے وہ پریشان ہوگیا۔اس کے بعد جب بہن سے اس نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس کا فون سوئچ آف آنے لگا۔ اس نے اپنی بہن سے ملاقات کے لیے کاروار کا سفر کیا اورجب بہن کے گھر پہنچا تو اندر سے اس کے گھر کا دروازہ بند تھا۔ پولیس کو اطلاع دینے کے بعد ان کی موجودگی میں دروازہ توڑ کر جیسے ہی پولیس اہلکار اندر داخل ہوئے تو گھر کے اندر کا ماحول ہی کچھ اور تھا۔ ایک طرف کرسی پر گریجا کی لاش پڑی ہوئی تھی تو دوسری طرف ایک بیڈپر نیم بے ہوشی کی حالت میں اس شوہر پڑا ہوا تھا جیسے ہی یہ خبر منظر عام پر آئی تو لوگوں نے کافی افسوس کا اظہار کیا تو وہیں پڑوسیوں کے کردار پر بھی سوال کھڑے کئے ، پانچ روز سے گھر کے قریب چہل پہل نہ ہونے کے باوجود پڑوسیوں اور محلہ والوں نے یہ جاننے کی بھی کوشش نہیں کہ گھر کے اندر کیا ہو رہا ہے پولس نے سرکاری اسپتال میں لاش منتقل کر دی ہے اور آنندو کو بھی علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا