English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین اور یورپی یونین کی سمٹ کا آغاز

share with us

بیجنگ:16؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)یورپی یونین اور چین کے رہنماؤں کی سالانہ سمٹ آج پیر سے چینی دارالحکومت بیجنگ میں شروع ہو گئی ہے۔ اس میٹنگ میں دو طرفہ سرمایہ کاری کے سمجھوتے کو حتمی شکل دیے جانے کا قوی امکان ہے۔ اپنی نوعیت کی اس بیسویں سمٹ میں چینی وفد کی قیادت وزیراعظم لی کیچیانگ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اس اہم سربراہی اجلاس میں یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹُسک اور یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلود ینکر بھی شریک ہیں۔ اس سمٹ میں فریقین خاص طور پر اپنی توجہ تجارتی امور پر مرکوز رکھیں گے۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں اصلاحات کے لیے ممکنہ تجاویز پر بھی بات کی جائے گی۔ چین یورپی یونین کا دوسرا بڑا تجارتی ساتھی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا