English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترکنڑا ضلع ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے یومِ صحافت منایاگیا 

share with us

ساحل آن لائن کے ایڈیٹر جناب عنایت اللہ گوائی کو ایوارڈ سے نوازا گیا

ادارہ فکروخبربھٹکل کی جانب سے ساحل آن لائن کے ایڈیٹر جناب عنایت اللہ گوائی کو خصوصی مبارکباد 

گوکرنا 16؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) اترکنڑا ضلع ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے بروز اتوار گوکرنا میں ایک تقریب منعقد کرکے یومِ صحافت منایا گیا جس میں ضلع اترکنڑا کے دو صحافیوں کو’’ جی ایس ہیگڈے اجّبل ‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا جن میں صحافتی میدان میں اپنی عمر کی کئی بہاریں گذار کر اپنا نام روشن کرنے والے ساحل آن لائن کے ایڈیٹر جناب عنایت اللہ گوائی اورجوئیڈا کے پانڈو رنگ شامل ہیں۔ پروگرام میں کئی ایک مہمانوں کی شرکت کی۔ کمٹہ کے ایم ایل اے دنا کر شیٹی نے اپنے تأثرات کے دوران صحافیوں کو ہمت دلاتے ہوئے کہا کہ صحافی کسی کو خاطر میں لائے بغیر بے باکانہ طور پر میدان میں اترے اور کسی سے خوف نہ کھائے۔ انہوں مزید کہا کہ اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ صحافتی میدان میں آگے بڑھنے سے نوجوان بہت ہی خوف محسوس کرتے ہیں ، ہم حقائق سے آگاہ کرنے والی خبریں نشر کریں گے تو ہمیں کوئی نشانہ نہیں بنائیگا۔ انہوں نے دوٹوک اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کو ہمیشہ سچائی کا ساتھ دینا چاہیے اور کسی بھی سیاسی پارٹی کی پشت پناہی نہ کرے۔ 
 

ادارہ فکروخبربھٹکل کی جانب سے ساحل آن لائن کے ایڈیٹر جناب عنایت اللہ گوائی کو خصوصی مبارکباد 
شہرِ بھٹکل کے ایک ہونہار فرزند ساحل آن لائن کے ایڈیٹر جناب عنایت اللہ گوائی کو اس ایوارڈ سے نوازے جانے پر ادارہ فکروخبر ان کی خدمت میں خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہے ۔ گذشتہ کئی سالوں سے موصوف صحافتی میدان میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اپنا صحافتی سفر شروع کرنے کے کچھ ہی سالوں میں انہوں نے ساحل آن لائن کے نام سے اردو ، انگریزی اور کنڑا میں ایک نیوز پورٹل کی شروعات کی جو بہت ہی کم عرصہ میں مقبولِ عام وخواص ہوئی۔ ان کے اس جرأت مندانہ اقدام سے بھٹکل اور مضافاتی علاقہ بلکہ پوری ساحلی پٹی میں بسنے والی عوام کی ایک بڑی تعداد خصوصاً مسلمانوں کو کافی فائدہ ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا