English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : گاڑی چوری کے الزام میں ایک نوجوان گرفتار

share with us

بھٹکل :15؍جولائی2018(فکروخبرنیوز)  موٹر سائیکل چوری کے الزا م میں بھٹکل دیہی پولس نے شرالی چیک پوسٹ سے ایک لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے ، پولس کے مطابق شرالی چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ایک موٹر سائیکل پر نظر پڑی جس کے نمبر پلیٹ کو چھپانے کے لئے اس کوسیاہ کر دیا گیا تھا جس پر پولس نے شبہ کی بنیاد پر موٹر سوار کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر بیٹھا شخص وہاں سے فرارہو گیا ،پولس نے فوری طور پر موٹر سوار کو دبوچ لیا اور پولس تھانہ لے جا کر تفتیش کی ، تفتیش کے دوران اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا کہ یہ گاڑی چوری کی ہوئی ہے ، 
پولس کے مطابق 30جون کو گنپتی نامی شخص نے گاڑی چوری کی شکایت پولس تھانہ میں درج کی تھی اور یہ گاڑی اسی شخص کی بتائی جارہی ہے ،پولس کی تفتیش میں لڑکے نے بتایا کہ اسی رات اس نے لوگوں کی غیت موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو اڑا لے گیاتھا ، پولس کے مطابق ملزم کا نام سید یونس ہے جو کہ حنیف آباد کا رہنے والا ہے ،

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا