English   /   Kannada   /   Nawayathi

اہم شاہراہ 66 : ملور میں سڑک درمیان میں دھنس گئی ، عوام نے متعلقہ کمپنی کے تعمیراتی کام پر کھڑے کے کئی سوال 

share with us

 

کاپو12؍ جولائی 2018(فکروخبرنیوز) اہم شاہراہ66 توسیعی مرحلہ کئی علاقوں میں پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے لیکن بیچوں بیچ سڑکوں دھنس جانے سے عوام متعلقہ کمپنی پر سوالات اٹھارہی ہیں۔ ضلع اڈپی کے کاپو کے قریب ملور علاقہ میں سڑک کے بیچوں بیچ نئی تعمیر شدہ سڑک دھنس جانے سے حادثات سے بچنے کے بیری کیٹس لگائے گئے ہیں۔متعلقہ کمپنی نے عوام کی جانب سے نشاندہی کیے جانے والے جگہ پر پہنچ کر کام کا جائزہ لیا اور فوری طور پر پولیس کے سامنے حاضر ہوکر جلد از جلد اس کو درست کرنے کا تیقن دلایا۔ ابھی کچھ روز قبل اسی علاقہ میں ایک واقعہ منظر عام پر آنے کی بھی خبریں موصول ہوئیں ہیں۔ منگل کی رات تیز رفتار ٹرک یہاں سے گذرنے کے دوران عین موقع پر بیری کیٹس ڈرائیور کو نظر نہیں آئے۔ ٹکراؤ سے بچنے کے لیے اس نے دوسری جانب سے اپنی سواری موڑلی جس کے نتیجہ میں اس کے پیچھے سے آرہی دوسری ٹرک نے اسے ٹکرماردی ، حادثہ میں دونوں سواریوں کو نقصان ہوا ہے۔حادثہ کے بعد علاقہ کے عوام نے متعلقہ کمپنی پر کئی طرح کے سوالات کھڑے کیے ہیں۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ نئے سڑکوں کا کام جلد بازی میں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بہت ہی کم مدت میں سڑکوں کی مرمت کا کام کرنا پڑرہا ہے۔ کام ٹھیک سے نہ ہونے کا نتیجہ سڑک حادثات کی شکل میں سامنے آرہا ہے۔دراصل سڑک حادثات سے بچنے کے لیے فور لائن سڑکیں تعمیر کی گئیں ہیں لیکن اس کے باوجود آئے دن پیش آنے والے سڑک حادثات پر لگام نہ لگے تو پھر ان سڑکوں کا کوئی فائدہ عوام کو نہیں ملے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا