English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول میں ذمہ دار طلباء کی حلف برداری تقریب کا انعقاد 

share with us

بھٹکل10؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) اسکول میں مختلف ذمہ داریاں نبھانے والے طلباء کو ان کی ذمہ داریوں سے واقف کرانے اور انہیں مہمانان اور طلباء کے سامنے حلف دلانے کے لیے شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار طلباء کو ان کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے ضروری معلومات فراہم کی گئیں اور ساتھ ہی ساتھ انہیں حلف بھی دلایا گیا۔ اسٹیج پر موجود مہمانان نے طلباء کو اپنے صلاحیتیں پروان چڑھانے پر زور دیتے ہوئے محنت سے تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی ۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہمیں اسی ترقی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ انجمن انجینئرنگ کالج کے بورڈ سکریٹری جناب محسن شاہ بندری (کمپوٹر محسن) نے طلباء کو تعلیم کے لیے نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہمیں مستقبل میں فائدہ دینے والی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہے ، اس کے طریقۂ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے گوگل کی مدد لی جاسکتی ہے جو آپ کومکمل معلومات بھی فراہم کرے گا۔ انجمن انجینئرنگ کالج کے پرنسپال جناب مشتاق احمد باوی کٹے نے طلباء کو اپنے اندر قائدانہ صلاحیت ، ہنراور اپنے رویہ کو درست کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کو کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے اور محنت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے ، انہو ں نے تاریخ کی مثالیں بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ مایوسی کو پیچھے چھوڑ کر محنت کرنے والے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ اس تقریب کی صدارت شمس اسکول بورڈ کے چیرمین جنب قادر میراں پٹیل نے کی ۔ اس موقع پر ادارہ تربیت اخوان کے ذمہ داران میں جناب طلحہ سدی باپا ،مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی اور دیگر معزیز مہمانان موجود تھے۔ 

مندرجہ ذیل طلباء کویہ ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ 
ہیڈ بوائے : محمد رکن الدین 
نائب ہیڈ بوائے : سیف اللہ خطیب 
اسپورٹس لیڈر : عبدالسلام ایس جے 
کلچرل لیڈر : ابو الخیر بنگالی 
ڈسپلن لیڈر : نادر احمد ائیکری 
دینیات کلب لیڈر : محمد امان ائیکری 
اسسٹنٹ لیڈر : عبدالصمد 
لائریری لیڈر : محمد صہیم کے ایم 
ایڈوٹوریل شعبہ کے ذمہ دار : ابوبکر سدی باپا 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا