English   /   Kannada   /   Nawayathi

امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح چین کے سرکاری دورے پر

share with us

کویت:10؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)امیر کویت  شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سرکاری دورے پراپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بیجنگ پہنچ گئے۔ہوائی اڈے پر نائب وزیرخارجہ برائے امور مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ چن شیادونگ، کویت میں چین کے سفیر وانگ دی اور چین میں کویت کے سفیر سمیح حیات نے ان کا استقبال کیا، چین کے صدرشی پنگ امیر کویت کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ امیر کویت دورہ چین میں اقتصادی، معاشی  اور تجارتی معائدوں پر دستخط بھی کریں گے، اسکے علاوہ امیر کویت آٹھویں چین عرب تعاون کونسل کے وزرا کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ یہ شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کا امیر کویت کا منصب سنبھالنے کے بعد دوسرا سرکاری دورہ ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا