English   /   Kannada   /   Nawayathi

بریگزٹ کا معاملہ وزراء کے استعفے سے ختم نہیں ہو گا،صدر یورپی کونسل

share with us

برسلز:10؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ بریگزٹ سے پیدا ہونیوالی پیچیدگیوں کا خاتمہ برطانوی وزراء کے استعفوں سے ممکن نہیں۔منگل کو ڈونلڈ ٹسک نے برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کے مستعفی ہونے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیاستدانوں کا آنا جانا ایک معمول کا عمل ہے،تاہم کئی ایک رخصت ہوتے وقت اپنے لوگوں کیلئے مشکلات چھوڑ جاتے ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے ڈیوڈ ڈیوس کے مستعفی ہونے پر کہا تھا کہ بریگزٹ کا مسئلہ ابھی بھی اپنے حل سے بہت دور ہے اور یہ افسوسناک ہے کہ ڈیوس کے استعفے کیساتھ بریگزٹ کا معاملہ ختم نہیں ہوا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا